i شوبز

ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے' فیصل قریشیتازترین

May 29, 2025

معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ فیصل قریشی نے حالیہ انٹرویو میں فواد خان اور ہانیہ عامر پر ہونے والی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اتحاد اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آرٹسٹ پہلے ہی دبا میں ہوتے ہیں، انہیں مزید نشانے پر نہ لیا جائے۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کس نے بولنے کا فیصلہ کیا، کس نے نہیں اور کس نے دیر سے بولا ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں، تو پھر ہم دوسروں سے زبردستی کیوں بولنے کی توقع رکھیں؟ میں اپنا کردار ادا کروں گا۔انہوں نے فواد خان اور ہانیہ عامر کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ تنقید بالکل اچھی نہیں لگی جو ان دونوں پر کی گئی ہاں، مان لیتے ہیں کہ فواد خان نے پہلگام سے متعلق ٹوئٹ کی، مگر وہ اپنی فلم کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا جس پر وہ 6 ماہ سے کام کر رہا تھا، اس نے آخر کار اپنی بات کہی، ہانیہ نے بھی ٹوئٹ کی اور ماہرہ تو ابتدا سے ہی آواز بلند کر رہی ہیں۔فیصل قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو اکثر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی