i شوبز

میرے شوہر پر الزامات ہیں جنہیں ابھی ثابت ہونا ہے، وہ مجرم نہیں ہیں' نادیہ حسینتازترین

June 10, 2025

معروف اداکارہ، ماڈل و کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے کہا ہے کہ میرے شوہر پر الزامات ہیں جنہیں ابھی ثابت ہونا ہے، وہ مجرم نہیں ہیں۔اداکارہ نادیہ حسین نے ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کی گرفتاری اور ان پر لگنے والے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا بھر میں الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو مجرم ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک میں الزامات لگنے پر ہی ملزم کو مجرم قرار دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی الزامات لگے ہیں، الزامات کوئی بھی لگا سکتا ہے، وہ الزامات ثابت بھی کرنے ہوتے ہیں، ابھی کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا ہے، الزامات کا معاملہ جج اور عدالت نے دیکھنا ہے مگر یہاں میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین بھی منصف بن کر آپ کو مجرم قرار دے دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی ضمانت ہو رہی ہے، بیچ میں بہت سے مسائل آ گئے تھے جن کی وجہ سے کیس آگے نہیں بڑھ سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی