معروف فلم اسٹار میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی نیا پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔حال ہی میں میرا نے بیرونِ ملک قیام کے دوران کار چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی گانے کی دھن کوخود پرریکارڈ کر رہی تھیں۔ویڈیو میں ان کا انداز معمول سے کچھ مختلف دکھائی دیا، جس پر کئی صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ میرا کافی تھکی ہوئی اور غیر متوازن دکھائی دے رہی تھیں۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ وہ شاید کسی نشے کی حالت میں ہیں۔ایک صارف نے لکھا،میرا جی یہ ویڈیو ہوش میں آکر ضرور ڈیلیٹ کریں گی۔جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا، پیسے ضائع کرنے کے بجائے کسی غریب کی مدد کریں، نشہ نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی