i شوبز

مجھے نہیں لگتا فیملی ولاگنگ میں کوئی برائی ہے، صبا فیصلتازترین

May 23, 2025

معروف اداکارہ صبا فیصل نے فیملی وی لاگرز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں تنقید کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہر کسی کا کام ہے ، ہر کسی کی مرضی ہے، اگر کوئی اپنی نجی زندگی کو دکھانا نہیں چاہتا تب بھی اس کی مرضی ہے اور اگر وہ اپنی فیملی کو دکھانا چاہتا ہے تب بھی اس کی ہی مرضی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس میں کسی کو بھی بولنا چاہئے، میرے بھی گھر کے ایونٹ اتنے وائرل ہوتے ہیں کیونکہ میں فیملی ڈنر کرتی ہوں ۔ ہمارے خاندان کی بیٹھکیں بہت ہوتی ہیں، لوگ دیکھنا چاہتے اور میں دکھاتی ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی برائی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاگرز بھی محنت کرکے اوپر آئے ہیں، میں کسی کے بارے میں کوئی بات کبھی نہیں کرتی ہوں، کیونکہ اللہ جسے نام اور عزت دے رہا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ ہماری کوئی اوقات ہے یا ہم کسی کو کچھ کہہ سکتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی