i شوبز

منسا کے تھپڑ مار نے پر جوابا اپنی سینڈل پھینکی تھی' علیزے شاہتازترین

July 23, 2025

اداکارہ علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی روداد سنا دی۔ انسٹا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو میں علیزے شاہ نے اپنے اوپر عائد مختلف الزامات پر بات کی اور ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑا شروع کرنے کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے منسا ملک کے ساتھ جھگڑا شروع نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے مجھے پہلے تھپڑ مارا تھا، جس کے جواب میں نے اس پر صرف سینڈل پھینکی تھی۔علیزے شاہ کے مطابق سمیع خان اس واقعے کے گواہ ہیں، میں ان کے کمرے میں گئی، میں نے صرف ان پر سینڈل پھینکی تھی، میں نے انہیں ہاتھ بھی نہیں لگایا اور انہوں نے مجھ پر الزام لگایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی