i شوبز

نعیمہ بٹ نے دل ٹوٹنے پر جذباتی پیغام شیئر کردیاتازترین

June 12, 2025

اداکارہ نعیمہ بٹ نے دل ٹوٹنے پر ایک جذباتی پیغام شیئر کردیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پراسرار شخص کے بارے میں مبہم انداز میں پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دل شکستگی اور اللہ پر ایمان کے ذریعے سکون حاصل کرنے کا اشارہ دیا۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نعیمہ بٹ نے لکھا کہ کچھ وقت گزرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ تمام رشتے تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کسی کے چھوڑ جانے سے بہتر ہے کہ انسان تنہا ہوجائے، لیکن ہم پھر بھی تنہا کیوں نہیں رہتے؟نعیمہ بٹ کے مطابق سب سے بہترین ذریعہ اللہ سبحانہ وتعالی سے جڑنا ہے، بس یہی ہے اور بس اتنا ہی ہے، لیکن ج مجھے تمہاری یاد آتی ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان کی زندگی میں آنے والا شخص ان کی زندگی میں موجود نہیں، وہ دنیا سے جاچکا ہے، اس شخص کے جانے کے بعد اب انھیں کسی کے خوبصورت ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اب کسی کو چاہنے کی خواہش باقی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی