i شوبز

نعمان اعجاز کے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے نمٹنے کیلئے مائوں کو خاص مشورےتازترین

May 29, 2025

معروف اداکار نعمان اعجاز نے بچوں کی چھٹیوں سے متعلق مائوں کے لیے دلچسپ احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہوئے انھیں روزانہ پیناڈول کھانے کا مشورہ دے دیا۔اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں ایک پر مزاح اسٹوری جو اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے لکھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان سن کر نانا اور نانی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ماموں نے سر پکڑ لیا، ممانیوں نے سر پر کپڑا باندھ لیا، جب کہ کچھ ممانیوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔اداکار نے ایک تیسری اسٹوری میں مائوں کے لیے بچوں کی چھٹیوں کے دوران احتیاطی تدابیر بھی مزاحیہ انداز میں بیان کیں۔انہوں نے لکھا کہ پیناڈول روزانہ 14 اگست تک، سر پر باندھنے کے لیے ایک عدد نرم کپڑا، ایک عدد جھاڑو یا ڈنڈا، اور ایک عدد ہیڈ فون، سب مائیں اپنی تیاری کرلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی