معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے خبروں میں ان ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل رائو کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔ نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل رائو اور اورنگزیب 1989 میں کسی تفریحی مقام پر دیگر دوستوں کے ہمراہ ساتھ کھڑے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب میری 2021 میں فیصل سے شادی ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر انہوں نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے اورنگزیب جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تمیزدار ہیں، اور ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اورنگزیب بھائی جب پہلی بار ملے تو صرف پاکستان کی بات کرتے رہے، وہ ایک نہایت ہی محب وطب شخصیت ہیں، فیصل ہمیشہ کہتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے نادیہ خان کی باتوں کو دلچسپ اور جذباتی سمجھا، وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی