معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میری لاپرواہ اور دوستانہ فطرت کے باعث میری فیملی متعدد بار نظربد کا شکار ہوئی ہے۔ایک حالیہ گفتگو میں ندا یاسر نے کہا کہ نظربد واقعی ایک حقیقت ہے یہ ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے، خصوصا بچوں سے متعلق میں نے ذاتی طور پر یہ کئی بار محسوس کیا ہے، جب بھی میں اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی، وہ بیمار ہو جاتے تھے، یہ میرے لیے آزمودہ بات ہے تصویر پوسٹ کروں اور کچھ ہی دن بعد بچہ بیمار۔انہوں نے کہا کہ اب میں سمجھتی ہوں کہ لوگ بچوں کی تصاویر پر ایموجی کیوں لگاتے ہیں بعض لوگ اس پر ہنستے ہیں، مگر میں جانتی ہوں کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے، کیونکہ میں ہمیشہ اپنے بچوں کی تصویریں بغیر کسی پردے کے پوسٹ کرتی تھی، اب میں نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، اللہ ہمیں نظربد سے محفوظ رکھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی