i شوبز

نفرت پھیلانے سے پہلے حقائق دیکھو، حنا الطاف کا بھارتی انفلوئنسر کو مشورہتازترین

May 16, 2025

معروف اداکارہ حنا الطاف نے پاکستان مخالف ٹرینڈ چلانے کی کوشش کرنے پر بھارتی انفلوئنسر دھرو راٹھی کو کھری کھری سنا دیں۔ایک حالیہ ویڈیو میں دھرو نے پاکستان پر دہشت گردی کو اسپانسر کرنے الزام لگانے کے ساتھ پاکستان کو واپس ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دھکیلنے کی مہم کی بنیاد رکھی۔اس مذموم مہم کے شروع کیے جانے پر حنا الطاف نے بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'تم سوشل میڈیا پر پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا ٹرینڈ چلانا چاہتے ہو؟ تم اپنے ہوش میں تو ہو؟'ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ تم لوگوں میں سے ہر ایک نفرت سے بھرا ہوا ہے، شرم کرو۔حنا نے لکھا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے تم انڈیا میں رہتے تک نہیں ہو، پہلے اپنے ملک میں واپس آ اور نفرت اور اپنا جانب دارانہ بیانیہ پھیلانے سے پہلے حقائق دیکھو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی