معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔خلیل الرحمان قمر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی