i شوبز

نیلم منیر کے بدلے لہجے اور خود کو چھپانے پر چہ میگوئیاں شروعتازترین

May 26, 2025

معروف اداکارہ و خوبرو ماڈل نیلم منیر کے بدلے ہوئے لہجے اور خدو خال نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ۔اداکارہ نے گزشتہ شب سیاہ لباس پہنے پی ایس ایل میچ سے متعلق شو میں دیگر فنکاروں کے ساتھ لائیو شو میں شرکت کی۔اداکارہ نیلم منیر کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اپنے پیٹ کو بازوں سے چھپاتے اور منفرد لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔نیلم منیر کے اس انٹرویو سے ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ پوسٹس کے کمنٹس باکس میں متعدد چہ مگوئیوں اور افواہوں نے جنم لے لیا۔صارفین کا نیلم منیر کے اس انٹرویو سے متعلق کہنا تھا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شو کے دوران اداکارہ نیلم اپنی جسامت کیمرے سے چھپاتی نظر آئیں۔دوسری جانب متعدد صارفین نے نیلم منیر کے بدلے ہوئے لہجے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے پہلے کبھی بناوٹی لہجہ اختیار نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی