i شوبز

نشو کا اپنے داماد ریمبو کیلئے محبت بھرا پیغامتازترین

May 30, 2025

معروف فلمی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی ہے۔حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔ اس دوران نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ ماضی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات مضبوط ہیں۔نشو نے پاکستانی دامادوں کے رویے پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں نظم سنائی، جس میں شادی سے پہلے اور بعد کے برتا کا موازنہ کیا گیا۔ انہوں نے ریمبو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہو جائے تو وہ واقعی خوش قسمت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی