i شوبز

پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پہلی بار سامنے آنے پر فواد خان کو تنقید کا سامناتازترین

May 20, 2025

معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میں فواد خان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور کے ایک تھیٹر میں یاسر حسین کا ڈرامہ منکی بزنس دیکھا۔ڈرامے کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ کی جانب سے فواد خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے منکی بزنس کا تھیٹر ڈرامہ دیکھا ہے جو انہیں بے حد پسند آیا۔اداکار نے تمام اداکاروں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے تمام فنکار بہت قابل ہیں۔فواد خان نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین لکھاری ہیں بلکہ بہت اچھے اداکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔ اس پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فواد خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اب فواد خان دوبارہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان پر بھارت میں پابندی لگ چکی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اب فواد خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ہی نظر آئیں گے، خیر دیر سے عقل آئی مگر آتو گئی کہ اپنے ملک کے علاوہ کہیں عزت نہیں انسان کی۔واضح رہے کہ فواد خان کو حالیہ پاک بھارت تنازع پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی