معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی بھرپور محنت اور دیانت داری کے ساتھ کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے، خاص طور پر نیٹ فلکس کی معروف سیریز دی کرائون میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ جب کوئی فنکار پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، تو یہ محض ایک کردار نہیں بلکہ پورے ملک کی عزت اور وقار کی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دی کرائون میں کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا اور میں نے اس پراجیکٹ میں پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ جب بھی پاکستان کی نمائندگی کروں، تو اپنی بھرپور محنت اور دیانت کے ساتھ کروں کیونکہ آپ صرف خود نہیں بلکہ اپنی شناخت اور قوم کا تاثر بھی پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی