i شوبز

پاکستانی میوزک کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے، زباب راناتازترین

May 16, 2025

معروف اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اس کی پہچان دلائی جائے۔اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے پر اعتماد انداز میں چہل قدمی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے پس منظر میں ابرارالحق کا مقبول گانا سانو تیرے نال پیار ہو گیا چل رہا ہے، جو ویڈیو کے جذبات سے مکمل ہم آہنگ ہے۔زباب نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،پاکستانی میوزک کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔اداکارہ کی یہ ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں صارفین نے اسے دیکھ کر ان کی خوبصورتی اور انداز کی تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی