بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے پر پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔اداکارہ صحیفہ جبار نے طیارہ حادثے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حادثے میں متعدد انسانی جانیں گئیں، درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ان کی ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اداکارہ ارمینا خان نے طیارے حادثے میں 242 افراد کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ بطور انسان وہ حادثے پر غمزدہ ہیں اور ان کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی