اداکارہ رمشا خان اپنی سالگرہ پر بولڈ ڈریس اور منفرد کیک کی بنا پر تنقید کی زد میں آگئیں' مداحوں نے انہیں ہانیہ بننے کے چکر میں علیزے شاہ 2 قرار دیدیا۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات منائے، مگر ان کے لباس اور انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رمشا اس بار ایک گرے آف شولڈر ٹی شرٹ اور بیج رنگ کے ٹرازر میں نظر آئیں، ان کا کیک بھی منفرد تھا، جس پر Witches Dont Age (چڑیلیں بوڑھی نہیں ہوتیں)درج تھا۔ جہاں ان کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، وہیں کئی صارفین ان کے لباس پر تنقید کے نشتر برسانے سے باز نہ آئے، ان کے کیک پر لکھے گئے جملے نے بھی کئی لوگوں کو چونکا دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک تبصرہ تھا کہ یہ کیا پیغام دینا چاہ رہی ہیں؟ نہ لباس سمجھ آیا، نہ کیک کی تھیم۔بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ہانیہ بننے کی کوشش میں علیزے شاہ 2 بنتی جا رہی ہیں۔کئی مداحوں نے رمشا خان کے سادہ اور مہذب انداز سے اچانک تبدیلی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی