i شوبز

رشتوں کے خاتمے پر ہمیشہ مرد ہی مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں، علی رحمنتازترین

May 26, 2025

معروف اداکار علی رحمن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے علی رحمن خان نے معاشرے میں مردوں کے جذبات سے متعلق رویے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مردوں سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں چھپائیں اور اگر کوئی مرد اپنی تکلیف کا اظہار کرے تو لوگ اسے طنز کا نشانہ بناتے ہیں کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے، تم تو ٹھیک لگ رہے ہو۔پروگرام کے دوران علی رحمن نے انکشاف کیا کہ ماضی میں رشتوں کے ٹوٹنے نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔اداکار کے مطابق یہ صرف رومانوی رشتے نہیں تھے، دیگر قریبی رشتے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی رشتہ ٹوٹتا، الزام مجھے ہی دیا جاتا، حالانکہ میں غلط بھی نہیں ہوتا تھا، یہی چیزیں میری ذہنی حالت پر اثر انداز ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی