معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں معروف جوڑے نے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ خوشخبری کا اعلان سارہ اور فلک شبیر کی ننھی بیٹی آلیانہ فلک نے کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر ویڈیو بناتے ہوئے بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ دوسرا بے بی کہاں ہے؟ جس کے جواب میں ننھی آلیانہ اپنے بستر کے نیچے خالی بستر کی جانب اشارہ کرتی ہے۔بعدازاں آلیانہ نے سارہ کی جانب دیکھا، اس دوران فلک شبیر کے ایک سوال پر آلیانہ کے جواب کے بعد سارہ نے زوردار قہقہہ لگادیا۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں دیکھا اور شئیر کیا، بہت سے مداحوں نے اس انداز کو دل کو چھو لینے والا اور انتہائی پیارا قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی