i شوبز

شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر ماہرہ خان کا ذہانت سے بھرپور جوابتازترین

May 29, 2025

اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوال کا ذہانت سے جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔فلم لو گرو کی پروموشن کیلئے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے، آپ بالی ووڈ کا تجربہ رکھتی ہیں، لو گرو بھی بہت خوبصورتی سے فلمائی گئی ہے۔ کیا ہم اب تکنیکی اعتبار سے ایک ہی سطح پر آ چکے ہیں؟اداکارہ نے سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی تو اب کافی پرانی ہو چکی ہے، آپ کو مجھ سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں پوچھنا چاہیے، مولا جٹ کی پروڈکشن کا معیار برصغیر میں بے مثال تھا۔ یہ فلم کسی بھی بین الاقوامی فلم کی طرح شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ٹیکنالوجی کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کسی قسم کا موازنہ ہونا چاہیے۔ آپ کو لو گرو کی ویژولز اور سانڈ بھی بہت پسند آئیں گے۔مذکورہ انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین اداکارہ کے جواب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی