اداکارہ صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اکائونٹ کو خالی کر کے نازیبا تصاویر شیئر کرنا تنقید کی زد میں آگیا۔حال ہی میں صحیفہ جبار کی جانب سے شیئر ہونے والی یہ تصاویر نازیبا ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔صحیفہ جبار نے سب سے پہلے دو تصاویر شیئر کی تھیں جو قابلِ اعتراض تھیں اور انہیں دیکھ کر فینز نے کمنٹ کیے کہ صحیفہ جبار کا اکائونٹ ہیک ہوگیا ہے۔صحیفہ نے ان تصاویر کو فی الفور ہی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے پھر سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انکی گردن، کندھا اور بازو نظر آرہا ہے جبکہ تصویر مونوکروم ہے۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تو صحیفہ جبار نے نہہ صرف سخت جواب دیا بلکہ اسکرین شاٹ لیکر اسے اپنی اسٹوری پر شیئر کردیا۔صحیفہ جبار بطور پوسٹ اور اسٹوری ایسی ہی مونوکروم تصاویر شیئر کر رہی ہیں لیکن تنقید کرنے والوں کو بے نقاب بھی کر رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی