i شوبز

شوبز شخصیات نے ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں کام کرنا تاریخی قرار دے دیاتازترین

June 24, 2025

ہانیہ عامر کی بھارتی فلم سردار جی تھری کا ٹریلر ہونے کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی انڈین فلم میں اداکاری تاریخی قرار دے دی۔ اداکار یاسر حسین نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے پاکستانی اداکاروں نے بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن ہانیہ عامر کی فلم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ان کے مطابق حالیہ حالات میں ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں ہونا ان کی شاندار اداکاری کا ثبوت ہے۔اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے کام پر فخر کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات بھی ظاہر کیں۔انوشے اشرف نے بھی ہانیہ عامر کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ان سے قبل زیادہ تر پاکستانی اداکاروں نے بھارتی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے لیکن ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کیا اور وہ بھی دلجیت دوسانجھ جیسے اداکار کے ساتھ۔زویا ناصر نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کیں اور انہیں اسٹار قرار دیا، ہانیہ عامر کی سہیلی یشما گل اور دیگر ساتھیوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ وہ آتے ہی چھا گئیں۔اسد صدیقی، کین ڈول، ماریہ عنیرا اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی ہانیہ عامر کی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو اسٹار قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی