i شوبز

شوٹنگ کے دوران نامناسب انداز میں چھونے پر ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا تھا، سارہ عمیرتازترین

May 16, 2025

اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نامناسب انداز میں چھونے پر ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران خوبصورت اداکارہ سارہ عمیر نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کھانے کی میز پر ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں جبکہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا جس پر میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں بھی کام کرنے سے صاف کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی