سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ اگر کوئی شوہر ذہنی طور پر بیمار ہے، وہ اپنی بیوی کو حق نہیں دے رہا، وہ اسے عزت نہیں دے رہا تو عورت کو مذہب اسلام نے حق دے رکھا ہے کہ وہ الگ ہوجائے اور یہی حق مرد کو بھی ملا ہوا ہے۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد ذہنی طور پر بیمار ہے، وہ خود پسند ہے، بیوی کو عزت اور اہمیت نہیں دیتا تو مذہب اسلام نے عورت کو شوہر سے الگ ہونے کا حق دے رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندو ازم میں طلاق کا کسی کو حق نہیں لیکن اسلام میں مرد اور عورت کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ عزت نہ ملنے پر ایک دوسرے سے الگ ہو سکتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح مرد کو بھی حق حاصل ہے کہ اگر اسے جائز مقام نہیں مل رہا تو وہ شادی کے رشتے سے الگ ہوسکتا ہے۔ان کے مطابق طلاق کے بعد بھی مرد اور عورت خوشگوار تعلقات رکھ کر بچوں کی ایک ساتھ اچھی تربیت کر سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی