i شوبز

شوہر نے دھمکی دے رکھی ہے جس دن آنٹی بنی، چھوڑ دوں گا، مہرالنسا اقبالتازترین

May 23, 2025

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے کہا ہے کہ انہیں شوہر نے دھمکی دے رکھی ہے جس دن ان کا وزن بڑھا یا وہ آنٹی بنیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس اور شوہر سمیت گھر میں کسی کو بھی اردو سمجھ نہیں آتی اور اگر وہ اردو سمجھتے ہوتے تو ان کی بہت ساری لڑائیاں ہو چکی ہوتیں۔مہر النسا اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتے ہیں لیکن واپسی پر ڈھیر سارا کھانا لے کر آتے ہیں، اس لیے انہیں جِم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ان کے مطابق وہ بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کام کرتے رہنا ان کی اولین ترجیح ہے، اگر مستقبل میں وہ شوبر میں نہ بھی رہیں تو کوئی نہ کوئی کام کرتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں مہرالنسا اقبال نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں شوہر نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر ان کا وزن بڑھا یا وہ وزن بڑھنے کی وجہ سے آنٹی ہوگئیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر تو شوہر نے انہیں چھوڑا تو شوہر کی نصف جائیداد ان کی ہوجائے گی، اس لیے شوہر انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی