i شوبز

سینئر جونیئر کی تعریف کرے تو وہ زندگی کا اثاثہ بن جاتی ہے، سجاد علیتازترین

October 29, 2024

گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ جب کوئی سینئر اپنے جونیئر کی تعریف کرتا ہے تو وہ اس کی زندگی کا اثاثہ بن جاتی ہے، بہت سال پہلے ایک پروگرام میں ایک بچہ گا رہا تھا تو میڈم نور جہاں خوش ہوئیں۔ وہ بچہ میں تھا اور میڈم کی وہ مسکراہٹ میری زندگی کا حصہ ہے۔ٹورنٹو میں اپنے کنسرٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میں غزل، صوفی اور قوالی آرٹسٹ نہیں ہوں، میں ملا جلا پاپ آرٹسٹ کہلانا پسند کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاپ گلوکاروں پر الزام ہے کہ ان کی آوازیں کچھ نہیں ہوتیں، یہ ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں، اسی لئے میں اپنے شوز میں ان پلگ بھی گاتا ہوں۔ کنسرٹ میں سجاد علی نے اپنے تمام مشہور گیت گائے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی