i شوبز

سجل علی کا احد رضا میر کو ایکس پر فالو کرنا نئی بحث چھیڑ گیاتازترین

October 16, 2025

معروف اداکارہ سجل علی اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر فالو کرنا مداحوں میں نئی بحث کو چھیڑ گیا۔ حال ہی میں ایک بار پھر سجل اور احد کے تعلقات سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے، مداحوں نے دیکھا کہ سجل علی اب بھی احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فالو کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس بات پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ سجل علی ایکس پر زیادہ فعال نہیں ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے اکانٹ پر طلاق کے بعد تبدیلی نہیں کی۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ کبھی طلاق یافتہ نہیں ہوئے، یہ سب ایک معاہدے کا حصہ ہے، جب معاہدہ ختم ہوگا تو جدائی بھی ختم ہو جائے گی۔جبکہ کچھ صارفین نے حقیقت پسندانہ تبصرہ کیا کہ سجل نے احد کو کبھی ان فالو کیا ہی نہیں، تو اس پر اتنا شور مچانے کی ضرورت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی