i شوبز

سکینہ خان ناکام محبت پر بات کرتے جذباتی ہوگئیںتازترین

May 16, 2025

ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی ان کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں ان کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور وہ یقین ٹوٹتا ہے تو ایک گہرا دکھ ہوتا ہے، لیکن اس تکلیف میں بھی ایک عجیب سا سکون محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دو لوگ وقت گزارتے ہیں تو ان دونوں کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔سکینہ خان نے کہا کہ وہ اب بھی اس محبت کے واپس آنے کی امید رکھتی ہیں، اور یہ انتظار انہیں اندر سے توڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ انہیں کبھی صبر نہ آئے، کیونکہ اگر صبر آ گیا اور محبت واپس آئی، تو وہ اسے قبول نہیں کر سکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی