بھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم ورکرز یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ اور ان کے تمام آئندہ منصوبوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسرز پر بھی پابندی کی اپیل کی ہے۔سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی