عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں لو گرو اور دیمک اب تک شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری کی ریلیز کے باوجود مقامی فلموں نے اپنی مقبولیت برقرار رکھی۔لو گرو اور دیمک کو عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، ان فلموں کو شائقین نے خوب پسند کیا اور ان کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے۔سردار جی تھری نے پاکستان میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اب تک 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے اور اس دوران مقامی فلموں نے بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھی۔ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے چوتھے ہفتے میں پاکستانی باکس آفس پر 40 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔دوسری جانب، ثمینہ پیرزادہ، سونیا حسین اور فیصل قریشی کی ہارر فلم دیمک اب تک 15 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے، جو ملک میں تجرباتی سینما کے لیے ایک نئی راہ ہموار کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی