بھارتی سینئر اداکار سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیانات پر پاکستانیوں کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی اداکار سریش اوبرائے جو کہ اداکار ویویک اوبرائے کے والد ہیں نے پاکستان کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دوسروں کی کیا رائے ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے، میں نہیں چاہتا کہ ان کے کھلاڑی یہاں آ کر کھیلیں، لوگ کہتے ہیں کھیل الگ ہوتے ہیں، لیکن کچھ بھی الگ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا آپ نے ان کے کرکٹرز اور اداکاروں کے بھارت مخالف بیانات نہیں سنے؟ اگر آپ انہیں بھارت بلاتے ہیں تو آپ کو شرم آنی چاہیے۔سریش اوبرائے کے اس بیان پر معروف سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ رومیسہ خان نے کہا کہ جن کا بیٹا خود بالی وڈ سے بین ہے، وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بول رہے ہیں۔اداکارہ ژالے سرحدی نے تبصرہ کیا کہ اوہ خدایا، یہ لوگ ابھی تک نفرت پھیلا رہے ہیں؟'ایک صارف نے کہا ویویک اوبرائے کا صرف ایک گانا تیرے لیے ہی مشہور ہے، اور وہ بھی عاطف اسلم نے گایا ہے جو پاکستانی ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کوئی پاکستانی بھارت جانا ہی نہیں چاہتا، کیونکہ یہ دنیا کی سب سے گندی جگہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی