فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ثنا نواز کی جم میں ورزش کرتے بولڈ لباس میں ویڈیو تنقید کی زد میں آگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو نے جہاں کچھ صارفین اداکارہ کی فٹنس پر حیران کیا ہے وہیں کچھ صارفین ثنا کے نامناسب ایکٹیو ویئر اور بولڈ اوتار کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود پر زیادہ سختی نہ کریں تاہم اداکارہ کے بولڈ اوتار کی ویڈیو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں صارفین ثنا نواز کو سستی شہرت کیلئے کیے جانے والے پبلسٹی اسٹنٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ثنا نے یقینا بیوٹی فلرز کروائے ہیں جوکہ ان کی جسامت سے واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی