i شوبز

تحسین سکینہ کو عابدہ پروین کے پائوں چھونے پر تنقید کا سامناتازترین

May 20, 2025

ابھری صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے پیر چھونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو ابھرتی ہوئی صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کی ہے جو عابدہ پروین سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قدم چھونے کی اجازت مانگتی ہیں اور پھر انکے قدموں میں بیٹھ جاتی ہیں۔ویڈیو میں پہلے تو گاڑی میں بیٹھی عابدہ پروین سے تحسین سکینہ درخواست کرتی ہیں کہ ایک بار اپنے پائوں کو ہاتھ لگوانے دیں، میری عرض ہے یہ آپ سے جسکے بعد جیسے ہی عابدہ پروین نے اجازت دی تو تحسین سکینہ نے جھک کر ان کے قدم چھوئے۔اس عمل کے بعد عابدہ پروین نے انہیں گلے لگایا، دعائیں دیں اور کہا کہ ،خوش رہو، آباد رہو۔اگرچہ اس لمحے کو کچھ لوگوں نے عقیدت کا اظہار قرار دیا، لیکن سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کے سامنے جھکنا یا قدم چھونا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور یہ عمل شرک کے زمرے میں آتا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ،پاکستانی قوم کو دوسروں کے قدموں میں بیٹھنے کا بہت شوق ہے۔ایک اور یوزر کا کہنا تھا کہ،عابدہ پروین ایک عظیم فنکارہ ہیں، لیکن قدم چھونے جیسے عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی