بھارتی مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستانی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا۔اداکارہ مشی خان نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی وہیں کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔اداکار عمران عباس نے طنز کرتے ہوئے کہا اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے۔اداکارہ ژالے سرحدی اور سیاستدان شرمیلا فاروقی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی جاوید اختر کے بیان کو غیر اخلاقی، نفرت انگیز اور منافقانہ قرار دیا۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آ کر عزت، محبت اور پذیرائی پاتے ہیں، وہی لوگ واپس جا کر زہر اگلتے ہیں، یہ سراسر دوغلا پن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی