لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور ایک انٹرویو میں اس بارے میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں تزئین حسین نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انھیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے۔جس کے بعد انھوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔اس طرح اداکارہ تزئین اور ان کے شوہر عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی۔دونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔ یاد رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھیں جن سے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی