معروف اداکار زاہد احمد نے اداکار فیصل قریشی کو بہترین اداکار جبکہ ماہرہ خان کو خوبصورتی میں نمبر ون قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران جب زاہد احمد کے سامنے چند شوبز فنکاروں کے نام لیے گئے جن میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی شامل تھے اور انہیں انکی صلاحیتوں کے مطابق ریٹنگ دینے کو کہا۔جواب میں زاہد احمد نے فیصل قریشی کو سب سے بہتر اداکار قرار دیا اس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کو دوسرے نمبر پر رکھا جبکہ عدنان صدیقی تیسرے نمبر پر آئے۔بعدازاں صبا قمر، یمنی زیدی اور ماہرہ خان کی خوبصورتی کے حوالے سے زاہد احمد نے ماہرہ خان کو خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے اوپر رکھا ، پھر صبا قمر کو دوسرا نمبر دیا جبکہ یمنی زیدی تیسرے نمبر پر آئیں۔تاہم زاہد احمد نے یہ بھی واضح کردیا کہ یہ تینوں اداکارائیں انتہائی خوبصورت ہیں اور اداکاری میں بھی پرفیکٹ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی