i پاکستان

ایم کیو ایم کا لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ،قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئیتازترین

November 27, 2025

ایم کیو ایم پاکستان نے لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے ایک قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لیاقت علی خان پہلے وزیراعظم تھے انکی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے۔یہ قرارداد ایم کیو ایم کے اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔خیال رہے پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہ نما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو ایک بدبخت نے ریوالور سے گولیاں برسا کر شہید کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی