اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حقِ خودارادیت سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کرلی گئی۔ پاکستان نے قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی قبضے میں رہنے والی اقوام کو حقِ خودارادیت دیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مسلسل نفی سے مشرقِ وسطی میں پائیدار امن ممکن نہیں۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حقِ خودارادیت تسلیم کیا گیا ہے۔ تنازع کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حقِ خودارادیت ایک ناقابلِ تنسیخ اور عالمگیر حق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی