i پاکستان

باجوڑ میں پولیس اہلکار کے گھر کے قریب بم دھماکا، مرکزی دروازے اورگاڑی کو نقصان پہنچا،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

May 22, 2025

صوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ کی تحصیل سلارزائی میں پولیس اہلکار کے گھر کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تحصیل سلارزائی کے علاقے کوہی میں پولیس اہلکار کے گھر کے قریب دھماکا ہوا،دھماکے سے مرکزی دروازے اور گاڑی کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکھڑے کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی