بلوچستان کے ساحلی مقام پسنی کے 2 مختلف مقامات پر اسپنر ڈولفن اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرارحالت میں مردہ پائی گئیں۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ مطابق دونوں اقسام کی ان ڈولفنزکی موت کی وجہ نقصان دہ ماہی گیری کے جال ہوسکتے ہیں۔اسپنر ڈولفن سمندرمیں چھلانگ لگانے کی عادت کی وجہ سے مشہورہے، ایک اونچی چھلانگ کے دوران فضا میں7مرتبہ دلکش اندازمیں گھوم سکتی ہے۔تیکنیکی مشیر ڈبلیوڈبیلوایف(پاکستان) محمد معظم خان کے مطابق نادرونایاب نسل کے تحفظ کیلئے ڈبیلوڈبیلوایف پاکستان طویل عرصے سے کام کررہاہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسپنرڈولفن بحرہند،بحرالکاہل،بحیرہ عرب اورمکران کے ساحلی مقامات پرپائی جاتی ہے۔ دنیا کے گرم ساحلی پانیوں کے مقامات اسپنرڈولفن کے قدرتی مسکن ہیں۔ معظم خان کا کہنا ہے کہ ہمپ بیک ڈولفن ماضی میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں بکثرت ملا کرتی تھی۔ کیماڑی اورمنوڑہ کے ذریعے لانچوں سے سفرکرنیوالے افراد اکثروبیشترسمندرمیں اس نسل کی ڈولفن کا نظارہ کرتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی