کراچی میں پورٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب درختوں، گودام اور گھر میں آگ لگنے سے چند درخت، گھریلو سامان اور گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پوٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب جمعہ کی صبح درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، اسکریپ کے ایک پرانے گودام میں نشے کے عادی افراد بیٹھ کر نشہ کر رہے تھے اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے پھیلتے ہوئے درختوں اور ایک گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کا قیمتی سامان اور درخت جل گئے جبکہ گودام پرانا تھا اس میں کوئی سامان موجود نہیں تھا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی