i پاکستان

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان زخمیتازترین

January 09, 2026

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان شہری زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاون گلشن مزدور الامدینہ بریانی شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ افضل ولد اصغر کے نام سے کی گئی۔واقعے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا علاقہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی