i پاکستان

لاہور، شہریوں کو ورغلا کر انسانی گردے فروخت کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتارتازترین

January 09, 2026

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی گردے فروخت کرنے والے منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، جو غریب شہریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گردہ فروشی کرتا تھا۔تفصیل کے مطابق لاہور رائیونڈ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم معصوم شہریوں کو مالی مشکلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیسوں کا لالچ دے کر ورغلاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ شہریوں کو اسلام آباد میں قائم ایک نجی کلینک میں لے جاتا تھا، جہاں انہیں چند روز تک حبسِ بے جا میں رکھا جاتا۔ ڈیل طے پانے کے بعد متاثرہ افراد کا گردہ نکال لیا جاتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ایک متاثرہ شہری کو 3 لاکھ روپے دینے کا جھانسہ دے کر اس کا ایک گردہ نکال لیا۔واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہوگی تھی، تاہم معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی