کراچی میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل و بدھ کی درمیانی رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلی پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف افسران بالا کی ہدایات کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی