i پاکستان

کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے مسافروں سے بھری وین کو کچل دیا ، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 خواتین سمیت 15 افراد زخمیتازترین

May 21, 2025

کراچی میں سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب مسافروں سے بھری وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 7 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلط سمت پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ وین میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق حیدر آباد اور ٹنڈو آدم خان سے تھا، جو شادی میں شرکت کے بعد واپس اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی