خضدار میں آرمی پبلک سکول بس پرحملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال خان کی نماز جنازہ میانوالی کے علاقہ ٹولا منگلی میں ادا کر دی گئی ۔نمازجنازہ میں آرمی جوانوں افسران سول سوسائٹی،انجمن تاجران کے نمائندگان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی ۔شہید اہلکارمحمد اقبال کی وصیت کے مطابق شہید محمد اقبال کو کالاباغ کی مسجد گلزار مدینہ کے ساتھ قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی