ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ چند روز کے دوران گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے وسطی و جنوبی پنجاب میں 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسیں گے۔پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔ادھر خیبرپختونخواہ میں بھی 31 اگست تک شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ادھر آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں بھی 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اسی دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے کراچی میں آج (ہفتہ )سے بارشوں کا امکان ظاہر کردیا، ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکرمیں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی