i پاکستان

مریم نواز کا سرفراز بگٹی سے رابطہ، دہشتگردی کی مذمت، خضدار دہشت گردی حملے کی مذمت، بھرپور تعاون کی یقین دہانیتازترین

May 22, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا اور خضدار میں سکول وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔مریم نواز نے سرفراز بگٹی کو مشکل گھڑی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں معاونت اور زخمی افراد کی علاج میں تعاون کی پیشکش کی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، مریم نواز نے معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید بچوں کے والدین کے دکھ کو محسوس کر سکتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی