i پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار،آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبرتازترین

November 26, 2025

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، قصور میں اے کیو آئی 327 اور نارووال میں 313 کو چھو گیا جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 292 ریکارڈ کی گئی۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14 واں نمبر ہے۔ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردی گئی۔ ادھرپا کستان کے شمالی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے لگے۔ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں اچانک گلیشیئر ٹوٹ گیا، آسمان صاف ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں برفباری کا منظر دکھائی دیا، پوری فضا چند لمحوں میں سفید دھند سے بھر گئی، غیر معمولی منظر دیکھ کر اہل علاقہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، ماضی میں ایسے واقعات موسم گرما میں نظر آتے تھے، ماہرین کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شمالی علاقوں کے گلیشیئرز کو تیزی سے متاثر کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی